بنگلہ دیشی لڑکیوں سے جسم فروشی کا کاروبار، ایک دلال گرفتار

حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بنگلہ دیشی لڑکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار میں ڈھکیلنے والے ایک دلال کو پولیس راجندر نگر نے گرفتار کرلیا۔ سرفراز خان نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو شہر منتقل کیا اور اسے راجندر نگر کے علاقہ حکیم ہلز میں ایک مکان میں رکھ کر قحبہ گری کا اڈہ چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سرفراز خان نے بنگلہ دیشی دلال کی مدد سے دو لڑکیوں کو بیوٹیشن کا کام دلانے کے بہانے انہیں شہر منتقل کیا اور انہیں جسم فروشی کا کاروبار کرنے پر مجبور کردیا۔ سرفراز کے چنگل سے بچ کر ایک بنگلہ دیشی لڑکی پولیس راجندر نگر سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے وہاں دھاوا کیا اور اسے گرفتار کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو اس کے چنگل سے آزاد کرالیا۔