کلکتہ،10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل مغربی بنگال کانگریس کے لیڈروں میں ترنمول کانگریس یا بایاں محاذ کے ساتھ اتحاد کرنے کا ایشوگرم ہوتا جارہا ہے ۔بنگال کانگریس کے لیڈران کھلے عام اپنے من پسند سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی وکالت کررہے ہیں۔جنوبی مالدہ سے ممبرپارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کیلئے ترنمول کانگریس سے اتحاد ناگزیر ہیں۔ابو ہاشم خان چودھری نے کہا کہ 2016کے اسمبلی انتخابات اور پنچایت انتخابات میں سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرچکے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے ۔