بنگال۔ کینسر کے ہندو مریض کی مدد کے لئے مسلمانوں نے محرم کا جلسوس منسوخ کیا

کلکتہ۔انسانیت پر یقین کا احیاء عمل میں لانے والا یہ واقعہ جس میں مغربی بنگال کے کھرگ پور کے مسلمانوں نے فیصلہ لیا کہ اس سال وہ محروم کا جلوس نہیں نکالیں گے اور اپنی پڑوسی ہندو کو جو کینسر کے مرض میں مبتلاء ہے کی اس پیسے سے مدد کریں گے۔

ایچ ٹی کی خبر کے مطابق محرم کا جلوس آرگنائز کرنے والی کرگھا پور کی پورین بازار والی سماج سنگھا کلب نے پچاس ہزار روپئے جمع کئے تھے مگر انہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ اس رقم کو عبیر بونیا کے حوالے کردیں گے۔

عبیر جس کی عمر35سال کی ہے دراصل موبائیل ریچارج شاپ کا مالک ہے جس کینسر کے مرض میں مبتلاء ہے۔ اس کو علاج کے لئے بارہ لاکھ روپئے کی ضرورت ہے۔سماج سنگھا کلب کے سکریٹری امجد خان نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’’ محرم کا جلوس ہم ہر سال منظم کرتے ہیں۔

مگر ہمیں پہلے کسی کی زندگی کو بچانے پر ترجیح دینا ہے‘‘۔مسلمانوں سے مل رہی امداد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عبیر بھونیا نے ایچ ٹی سے کہاکہ’’ میں اپنے انجام سے بے خبر ہوں۔ مگر جوکام میرے پڑوسیوں نے کیا ہے اس نے میرے دل کو چھولیاہے‘‘۔

مگر ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے مسلمانوں نے مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کوئی مثال پیش کی ہے۔ترنمول کانگریس کے مقامی کونسلر نے بتایا کہ مسلمانوں نے سیتالا دیوی مندر کی گیٹ کو تعمیر کرنے کے لئے بھی فنڈ جمع کیاتھا۔