بنکوں کے اے ٹی ایم میں نگرانی بڑھانے پر زور

ویملواڑہ ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بنکوں میں نگرانی بڑھانے پر ویملواڑہ ٹاون سرکل انسپکٹر چلا دیوا ریڈی نے زور دیا ۔ ویملواڑہ کے 11 بنکوں کے ملازمین کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس سرکل انسپکٹر چلا دیوا ریڈی نے منعقد کیا بتایا کہ چند دنوں سے بنکوں اور ATM میں چوری کے واقعات پیش آرہے ہیں لہذا ان واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس بندوبست اور ملازمین کو احتیاط کی ضرورت ہے ۔ ATM مراکز کے روبرو بھی ویب کیمروں کا انتظام کرنا چاہئے انہوں نے بتایا اس اجلاس میں SBH کے اسسٹنٹ مینجر سنی اور آندھرا بنک کے مینجر جناردھن راؤ ، HDFC کے مینجر چیتنا نے بتایا کہ بنک اور ATM کے ذریعہ رقم ڈرا کرنے کے دوران ہوشیاری سے اور زیادہ رقم ڈرا کرنے کے وقت پر اپنے گھر کے ایک یا دو فرد کو ساتھ لانے پر ایسے حادثات بچا جاسکتا ہے ۔ اجلاس میں دیگر بنک کے ملازمین نے بھی شرکت کی ۔