حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 19 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد یوسف ساکن گولکنڈہ آج علاقہ بنڈلہ گوڑہ سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار لاری نے اُسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے بعد وہاں سے لاری ڈرائیور فرار ہوگیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور کل اس نوجوان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔