بندیل کھنڈ حامیوںکا کانگریس کے دفتر پر حملہ، 6 کارکن زخمی

لکھنؤ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس 6 کارکن اپنی پارٹی کے ہیڈکوارٹرز پر بندیل کھنڈ ادھیکاری سینا کے مبینہ کارکنوں کی شدید سنگباری اور توڑپھوڑ کے دوران زخمی ہوگئے۔ سیاہ پرچم تھامے ہوئے احتجاجی کارکنوں نے بندیل کھنڈ کو نظرانداز کئے جانے اور خصوصی پیاکیج سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کانگریس ہیڈکوارٹرز کے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑ دیااور دفتر کے باہر ٹھہری کئی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ کانگریس کے ترجمان وجئے پاٹھی کے بشمول 6 کانگریسی اس حملہ میں زخمی ہوئے ہیں۔