طرابلس ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک مسلح شخص نے لیبیا میں قومی تیل کمپنی کے ہیڈکوارٹرس میں زبردستی داخل ہوکر کم از کم دو افراد کو ہلاک کردیا۔ گواہوں نے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ حملہ کا نشانہ ملک کا اہم تیل کا شعبہ تھا۔ 2011ء سے جس پر مسلسل حملے ہورہے ہیں، زخمیوں کی تعداد 10 اور ہلاکتوں کی 2 ہے۔ وزارت صحت نے ان خبروں کی توثیق کی ہے جو لیبیا کے 218 خبر رساں چینل پر نشر کی گئی تھی۔ فوج بندوق بردار کی عمارت میں تلاش کررہی ہے۔