نئی دہلی ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار نشانہ باز ابھینو بندرا نے ہالینڈ کے ہیگ میں جاری انٹرشوٹ ٹرائی سیریز میں ایک اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا ۔ وہ اس مقابلے میں تین گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے شوٹر بن گئے ہیں ۔بیجنگ اولمپکس کے گولڈ میڈل فاتح بندرا نے اپنے شاندار فام کو برقرار رکھا ۔ انہوں نے ہفتہ کو ایئر پسٹل میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا ۔
موجودہ اولمپک چمپئن ایلن جارج مولدووینو کی موجودگی میں بے حد دلچسپ مقابلے میں بندرا نے دونوں فائنلس میں 209 اور 209.3 نشانات حاصل کئے۔ انہوں نے بالترتیب 3.3 اور 2.4 نشانات سے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔