بنجارہ ہلز پر آج ’ کشش بریڈل ‘ کے منفرد شوروم کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد شہر میں ناقابل یقین لکثرری ڈیزائن کا ایک ایسا اور منفرد ’ بریڈل ویر ‘ کا اسٹوڈیو قائم ہونے جارہا ہے جو کہ ہر ایک کے لیے بے مثال اور انتہائی پرکشش ثابت ہوگا ۔ جس کا نام ’ کشش بریڈل ‘ہے جو کہ 14 اکٹوبر کو روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز روبرو ساکشی ٹاپ فلور پر افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر ممتاز فلم اداکار سنیل شٹی اور ان کی اہلیہ مناشٹی بھی شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ بریڈل اسٹوڈیو اپنی نوعیت کا پہلا ایسا منفرد اسٹوڈیو ہے جہاں پر بے مثال اور حیدرآبادیوں کے لیے ایک خاص خوش خبری اور بہترین ثابت ہوگا ۔ اس افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے بہت سارے ممتاز اور شہرت یافتہ ایکٹر اور ایکٹریس بھی شرکت کریں گے ۔ ’ کشش بریڈل ‘ اسٹوڈیو کشش کا ہی ایک شوروم ہے جہاں پر شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے لیے منفرد اور پرکشش انداز کے ملبوسات دستیاب رہیں گے ۔ اس اسٹوڈیو کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں پر لکثرری ڈیزائن کے ملبوسات کو تجربہ کار اور بہترین ڈیزائنرس نے کرافٹیڈ کے ذریعہ تیار کیا ہے ۔ یہ ملبوسات مختلف مواقعوں یعنی منگنی ، مہندی ، سنگیت ، پارٹیاں اور بالخصوص شادی بیاہ کی تقاریب کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ ’کشش بریڈل ‘ کی افتتاحی تقریب میں ڈیزائنرس لکثرری پر مشتمل بہترین کرافٹیڈ پیس زیب تن کئے ہوئے رہیں گے ۔ کشش بریڈل دلہنوں اور دلہوں کے خاص مواقعوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ایک کی استطاعت کے مطابق ان کی خریدی کے لیے رکھا ہے ۔ کشش نے ہمیشہ سے ہی گاہکوں کی خواہشات اور ان کی روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے خوشی کے مواقعوں کو پیش نظر رکھا ہے ۔ اس منفرد کشش بریڈل اسٹوڈیو کی جانب سے گاہکوں کے لیے بریڈل لہنگا ، کھادی ڈوپٹہ ، لنگوٹی ، شلوار ، شرارہ ، گھاگھرا ، ہاف ساڑی اور بریڈل گونس کے ماسٹر پیس کی خصوصی پیشکش کررہا ہے ۔ اس کے علاوہ خصوصی سلک اسٹوڈیو کی جانب سے بہترین اور شاندار سلک ساڑی کلکشن جس میں اپاڈا ، کانچی ورم ، دھرم ورم ، گوٹا سلک ، بنارس کے مختلف رینج کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ روایتی شادیوں کے موقع پر زیب تن کئے جانے والے ساڑیاں اور عمدہ سلک ساڑیوں کا ذخیرہ بھی گاہکوں کے لیے دستیاب رہے گا ۔ جس میں روایتی انداز کے ہینڈی کرافٹس کے ڈیزائن بھی شامل ہیں جو کہ گاہکوں کے لیے یقیناً پرکشش ثابت ہو گے جب کہ کشش بریڈل پر ماسٹر پیس ہمیشہ کے لیے یادگار ثابت ہوں گے ۔۔