بنجارہ ہلز میں طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک طالب علم کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم نگر علاقہ کا ساکن طالب علم 17 سالہ شٹی ہنمنت جو آنند کمار نامی شخص کا بیٹا تھا ۔ جے این ٹی یو کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔