حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 روبرو ایچ ڈی ایف سی بینک عالمی معیار کے سائیکلنگ شوروم بائیک اسٹوڈیو کا کارپوریٹر مسرس وجئے لکشمی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ شوروم مالک جی راکیش چودھری نے اس موقع پر کہا کہ بائیک اسٹوڈیو کا مقصد تمام عمر کے لوگوں میں سائیکلنگ کے جذبہ شوق کو پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے مختلف اقسام کی سائیکلوں کے علاوہ یہاں نوجوانوں ، سینئیر سٹیزنس کے لیے سائیکلس دستیاب رہیں گی ۔ یہاں تھائی لینڈ کی LA سائیکلس بھی دستیاب رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شوروم پر بشمول عام چلانے والی سائیکلوں ، ریس سائیکلس ، بچوں کے لیے انگیری برڈس سائیکلس ، اسنو سائیکلس موجود رہیں گی ۔ نتن گھائی ( فرانچائز منیجر ) انڈیا بائیک اسٹوڈیو نے حیدرآباد کو سائیکلوں کے چاہنے والوں کے لیے ایک جنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جئے پور ، لدھیانہ ، چندی گڑھ میں بائیک اسٹوڈیو کے کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں بائیک اسٹوڈیو کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا بائیک اسٹوڈیو میں ایک چھت تلے تمام سائیکلوں کے اسپیر پارٹس ایکسریز کے علاوہ یہاں خدمات بھی دستیاب رہیں گی ۔ یہاں ماونٹین ، جیرڈ ، بی ایم ایکس ، ایم ٹی بی اقسام کی سائیکل واجبی داموں پر دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی ملک میں سائیکلنگ جذبہ کے فروغ کے لیے سائیکل مظاہروں کا اہتمام بھی کرے گی ۔۔
ملٹری نفسیات پر Warm camp 2016 عالمی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ملٹری نفسیات پر عالمی کانفرنس Warm Camp 2016 کا جئے پور میں 4 تا 6 نومبر 2016 انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس کا مقصد ہندوستان میں افواج کے درمیان نفسیات پر بیداری پیدا کرنا ہے ۔ مسلح افواج کو خطرات ، دہشت گرد حملوں کے خطرات کے تئیں معلومات کی فراہمی ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر سمیر راوت نے بتایا ہندوستان میں افواج کے ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ کانفرنس ہندوستان ملٹری نفسیات کو ایک نیا رخ دے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ زائد از دو سو مندوبین جو کہ مختلف ممالک اور ہندوستان کے مختلف حصوں سے ہوں گے اس تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف جنگ کے موقع پر بلکہ غیر جنگ کے حالات کے دوران بھی مسلح افواج کو نفسیاتی طور پر ہشاش بشاش رکھنے کے لیے تدابیر ضروری ہے ۔ انہوں نے سوئٹزر لینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے کبھی جنگ نہیں لڑی تاہم یہاں بھی ملٹری نفسیاتی ماہرین ہیں ۔ انہوں نے بتایا فوجیوں میں نفسیاتی دباؤ کے سبب خود کشی کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ کانفرنس میں اس طرح کے اہم موضوع پر نظر ڈالی جائے گی ۔ اس کانفرنس سے مختلف ممالک کے نامور مقررین خطاب کریں گے ۔۔