بنجارہ ہلز میں خاتون نے شوہر کا قتل کردیا

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر بیوی کی وحشیانہ کارروائی
حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر کا قتل کردیا ۔ ناجائز تعلقات میں شوہر کی موجودگی خاتون کیلئے بڑی رکاوٹ بن رہی تھی ۔ جس نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس کا قتل کردیا ۔ اس سنسنی خیز قتل کی واردات میں پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے تاہم خاتون کے بیان پر بھی پولیس شبہ ظاہر کیا ہے ۔ چونکہ متوفی 35 سالہ جگن نائیک کو آشنا اور اس کے ساتھی کی جانب سے ہلاک کرنے کی پولیس کو اطلاع ہے اور پولیس متوفی کے کمسن بچوں کے بیان پر تحقیقات کے رخ کو موڑ دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم نگر علاقہ کا ساکن جگن نائیک پیشہ سے لیب ٹیکنیشن تھا جس کا وطن سوریہ پیٹ بتایا گیا ہے ۔ 10 سال قبل اس کی شادی حضورآباد کی ساکن دیویکا سے ہوئی تھی ان کے دو بچے 9 سالہ ادئے کمار اور 7 سالہ جوشنا ہیں ۔ دیویکا گذشتہ چند عرصہ سے خانگی ملازمت کر رہی تھی اور اس کی دوستی یہاں ایک اجنبی سے ہوئی اس کی دوستی کا شوہر کو علم نہیں تھا ۔ اس خاتون اور اس اجنبی کے درمیان ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔ دیویکا ناجائز تعلقات میں بہت آگے نکل چکی تھی اس نے اپنے آشنا کی ملاقات اس کی والدہ سے بھی کروائی تھی ۔ ذرائع کے مطابق دیویکا کی والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا لیکن اسے ہوش نہیں آیا ۔ ناجائز تعلقات میں خاتون مزید آگے نکل گئی اور اس نے گذشتہ روز رات مکان پہونچے شوہر کومنہ میں شراب کی بو کیلئے اسپرے کیا اور پولیس کو دئے گئے بیان میں قبول کیا کہ شوہر کے ظلم سے تنگ آکر اس نے اس کا گلہ گھونٹ دیا ۔ باوثوق دڑائع کے مطابق پولیس نے اس کے بچوں سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلاکہ کل رات ان کے مکان میں دو اجنبی ا فراد آئے تھے ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔