حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 93 سالہ محمد منورالدین جو حافظ بابا نگر علاقہ کا ساکن پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ایک اطلاع پر روڈ نمبر ایک سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو شاپنگ مال کے قریب تھی جبکہ اس شخص کا آٹو سڑک کے دوسرے کنارے رکھا ہوا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔