حیدرآباد ۔ 28 نومبر ۔ ( راست ) مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے اسکولس کی طالبات میں ذہنی ، جسمانی اور اختراعی صلاحیتوں کی نشونما کیلئے اور اس چیالنجنگ دور میں طالبات میں مسابقتی جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے تین روزہ ’’بنت المسلم اسپورٹس ڈے 2017 ء ‘‘ کا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم نزد سٹی کالج ، حیدرآباد آغاز ہوچکا ہے ۔ بنت المسلم اسپورٹس ڈے کے پہلے اور دوسرے دن مختلف اسکولس کی طالبات کیلئے ٹیم ایونٹس اور انفرادی گیمس میں مقابلے ہوں گے ۔ اسپورٹس ڈے کے تیسرے دن اسکولس کی طالبات مارچ پاسٹ کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ پیش کریں گے ۔اس اسپورٹس ڈے میں سیدہ فلک مہمان خصوصی ہیں ۔ اسکولس کی طالبات کیلئے بسس کا انتظام کیا گیا ہے ۔