لندن۔12 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی پسلی ٹوٹ گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اوول ٹسٹ کے چوتھے دن بیٹنگ کے دوران ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایک گیند براڈ کے سینے پر لگی تھی جس سے پسلی ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر براڈ کو زحم کا پتا نہیں چل سکا اورانہوں نے5 اوورزکی بولنگ کرنے کے ساتھ ویراٹ کوہلی کی وکٹ بھی لی۔ براڈ رات کو ہوٹل میں ٹی وی دیکھ رہے تھے جب انہیں سینے میں ہلکا درد محسوس ہوا اورمعائنہ کرنے پر پسلی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی تاہم براڈ ٹسٹ میچ کے 5 ویں دن زخم پر پٹی باندھ کرکھیلتے رہے۔