سینٹ پیٹرزبرگ۔15 جون(سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں روسی بلی کی پیش قیاسی درست ثابت ہوئی جس نے کیٹ فوڈ کے دو پیالوں میں سے اسی کا انتخاب کیا جس پر میزبان ملک کا نام درج تھا۔ واضح رہے کہ یہ ان خاص پچاس سے زائد بلیوں میں سے ایک تھی جن کو ایک میوزیم کی بیسمنٹ میں چوہے پکڑنے کی تربیت دی گئی تھی۔اس بلی کے سامنے دو پیالوں میں کیٹ فوڈ رکھا گیا جن پر روس اور سعودی عرب کے رنگ نمایاں تھے تو اس نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اس پیالے کا انتخاب کیا جس پر روس کا نام درج تھا۔