شمس آباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بلٹ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سیتارام انجینیلو ساکن کھمم آج صبح شمس آباد ایرپورٹ سے چینائی جانے ایرپورٹ پہونچا جہاں سی آئی ایس ایف عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے ایک بلٹ برآمد ہوا جس پر اسے حراست میں لیتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے سیتارام انجینیلو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔