حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور پیٹ بشیرآباد کے حدود میں دو افراد مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 27 سالہ دیناکر دھونک جو جل پلی میں رہتا تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ ایک کنٹراکٹر کے یہاں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے ویلڈر تھا ۔ کل کام کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر زخمی ہوگیا ۔ دیناکر ایک گولڈ اسٹوریج میں کام کر رہا تھا جو رات شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 47 سالہ ایچ ایا جو پیشہ بشیرآباد کا ساکن تھا ۔ ایک زیر تعمیر عمارت میں مزدوری کا کام کر رہا تھا ۔ کل وہ پانی ڈالنے کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔