حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہونے کے علحدہ واقعات میں تین افراد بشمول ایک طالب علم فوت ہوگیا ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 16 سالہ کیون سیمول جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا ۔ راجندر نگر میں رہتا تھا ۔ وہ اپنے رشتہ دار کے مکان واقع لالہ گوڑہ آیا تھا اور کل اچانک مشتبہ طور پر تیسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 31 سالہ وی انجیا جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ گائیتری نگر علاقہ میں یہ شخص کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ نرسیا جو نیو پریم نگر علاقہ کا ساکن تھا کل اپنے مکان میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔