بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ کشائی گوڑہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ ایک ڈھائی سالہ لڑکی جس کا نام پوجا بتایا گیا ہے ۔ عمارت کی پہلی منزل سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوجا کشائی گوڑہ علاقہ کے ساکن شیلندر کی بیٹی تھی ۔ یہ شخص پیشہ سے چوکیدار تھا اور اس مقام کے قریب رہتا تھا  جہاں وہ کام کرتا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔