حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) رائے درگم علاقہ میں کھیل کے دوران بلندی سے گرکر ایک تین سالہ لڑکی فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تین سالہ اندو جو آر وی آر نگر علاقہ کے ساکن چنا وینکٹیش کی بیوی تھی، یہ لڑکی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ اندو کے والدین محبوب نگر کے متوطن اور ایک زیرتعمیر عمارت میں کام میں مصروف تھے اور بچی پر توجہ نہ دے سکے۔ اس دوران لڑکی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔