حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) گاندھی نگر کے علاقہ میں ایک سنیٹرنگ مزدور بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ ملیش عرف ملیا جو پیشہ سے سنیٹرنگ مزدور مشیرآباد کے علاقہ رام نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گاندھی نگر کے علاقہ میں ایک عمارت پر کام کررہا تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔