بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) میاں پور اور ترملگیری میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے مشتبہ حالت میں گر کر فوت ہوگئے۔ میاں پور پولیس کے مطابق 19 سالہ بھرت رام جو پیشہ سے مزدور اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے 12 ڈسمبر کو ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 46 سالہ ویریا جو پیشہ سے مزدور بھگت سنگھ نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ 8 ڈسمبر کو تھمس اَپ کمپنی کا بیانر لگاتے وقت یہ شخص مشتبہ طور پر بلندی سے کر کر گرشدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔