بلندی سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ سی ایچ بابو ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا‘ آج عمارت کی 13 ویں منزل سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ بابو ریڈی مادھاپور کے علاقہ میں واقع مینکاشی سکائی لینڈ اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ۔ مادھا پور پولیس نے اس شخص کی موت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی موت
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز)گاندھی نگر علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو نشہ کی حالت میں تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ رمیش جو این ٹی آر اسٹیڈیم کے علاقہ میںرہتا تھا ۔ رمیش نشہ کا عادی اور نشیلی شئے کا استعمال کیا کرتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ اس نے نشہ کی حالت میں خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رمیش بے روزگار تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔