بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) قاضی گلی قلعہ گولکنڈہ میں بلندی سے گر کر ایک شخص فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 38سالہ وینکٹیش جو لنگر حوض علاقہ کا ساکن شخص قاضی گلی میں ایک شخص کے مکان پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کرشدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔