حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 37 سالہ شخص سائیلو جو پیشہ سے مزدور تھا، نیو پی جے آر نگر گچی باؤلی میں رہتا تھا ۔ وہ گزشتہ ایک سال زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہاتھا، اس عمارت کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر وہ شدید زخمی ہوگیا جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔