بلندی سے گرنے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) عمارت میں کام کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 56 سالہ سدیا بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سدیا پیشہ سے چوکیدار ۔ پنجہ گٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص عمارت کی تیسری منزل پر دیواروں کو پانی ڈال رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔