حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) عمارت کے تعمیری کام میں مصروف ایک مزدور بلندی سے نیچے گرنے پر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پرشیورام ساکن کاچی گوڑہ آج صبح اسی علاقہ میں زیرتعمیر عمارت میں کام کیلئے گیا ہوا تھا کہ اچانک بلندی سے گرپڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ کاچیگوڑہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔