حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 32 سالہ سنیتا جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن ناگی ریڈی کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔