سنگاریڈی2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ انتخابات کی رائے دہی 30 مارچ کو ہوچکی لیکن انتخابی نتائج 9 اپریل کو رائے شماری کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔ ہائی کورٹ نے اس خصوص میں داخل کی گئی ایک درخواست کے ضمن میں 9 اپریل کو ہی رائے شماری کے بعد نتائج جاری کرنے کے احکامات دئے ۔ ضلع میدک میں سنگاریڈی ، سداسیوپیٹ ، ظہیرآباد اور میدک بلدیات کے علاوہ گجویل پرگنیہ پور، اندول ، جوگی پیٹ ، نگر پنچایت کے 145 وارڈس کے 845 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔ نتائج کے اعلان میں اتنا طویل انتظار کو دیکھتے ہوئے کونسلر امیدواروں میں بے چینی پائی جارہی ہے اور اپنی کامیابی کیلئے دوست و احباب میں دعوے کئے جارہے ہیں ۔