کورٹلہ 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ کونسلروں کے نشستوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداوروں کی انتخابی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ نامزگیوں سے دستبرداری اور بی فارم دیئے جانے کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوار گھر گھر پہنچ کر عوام سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ چہارشنبہ کے دن جناب جواڈی نرسنگ راو کانگریس آئی پارٹی سینئر قائد نے اربن کالونی میں کانگریس آئی امیدوار شریمتی شیلا پربھاکر کی آفس کا افتتاح کیا۔ کانگریس آئی امیدوار جناب گنڈرا راجو وارڈ نمبر 2 جناب تروملا گنگا دھر وارڈ نمبر جناب پاٹم چٹی وارڈ نمبر 12 کوگلا شو بھا، سنگا لنگم ،ستاری سرینواس نے اپنے وارڈوں میں کانگریس آئی پارٹی کارکنوں کے ساتھ انتخابی پرچار کیا ۔ سی پی آئی امیدوار جناب سی ایچ وشواناتھم ایم آئی ایم ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے علاوہ آزاد امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ وارڈوں میں انتخابی پرچار کریت ہوئے عوام سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں ۔
ویلفیر پارٹی آف انڈیا پاک و صاف کردار کے حامل افراد کو انتخابی میدان میں اُتارہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کورٹلہ کے مسلمان پاک و صاف کردار کے حامل افراد کے حق میں ووٹ استعمال کرتے ہیں یا پھر جدباتی نعروں سے متاثر ہوکر ایم آئی ایم کے امیدواروں کو منتخب کرتے ہیں۔ 2010 کے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات میں تمام 10 مسلم حلقوں سے کانگریس آئی پارٹی کے ٹکٹ پر 9 امیدوار منتخب ہوئے تھے لیکن اس بار ایم آئی ایم کے امیدواروں کی انتخابی میدان میں موجودگی سے مسلمانوں کو یہ خوف ستائے جارہا ہے کہ کہیں مسلم وٹوں کی تقسیم سے مسلم حلقوں میں مسلم امیدواروں کو شکست نہ ہوجائے۔ وارڈ نمبر 14 جہاں مسلم ووٹرس کی اکثریت پائی جاتی ہے ۔ اس وارڈ سے مسلم ووٹرس کی تقسیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے کانگریس آئی پارٹی غیر مسلم امیدوار کو وارڈ نمبر 15 میں مسلم ووٹوں کی تقسیم سیف ائدہ اٹھانے کیلئے ٹی آر ایس پارٹی غیر مسلم امیدوار کوانتخابی میدان میں اُتارہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ مسلم حلقوں میں مسلم رائے دہندگان اتحاد و یکجہتی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے سابق کی روایات کو برقرار رکھتے ہیں۔ یا اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ رکھتے ہوئے مسلم امیدواروں کی شکست کا سبب بنتے ہیں۔