بلدیہ نارائن پیٹ کا کل ماہانہ اجلاس

نارائن پیٹ ۔ 26 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ کی اطلاع کے مطابق مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کا ماہانہ اجلاس عام 28 جون 11 بجے دن کونسل ہال دفتر بلدیہ میں زیرصدارت صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت منعقد ہوگا ۔ انھوں نے تمام ارکان و معاون ارکان بلدیہ سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔

نارائن پیٹ میں سڑک کی توسیع ، غیرمعمولی تاخیر سے عوام کو مشکلات
نارائن پیٹ ۔ 26 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کی اہم و مصروف شاہراہ کی توسیع و تعمیر کے کاموں میں غیرمعمولی تاخیر سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ عمارات و شوارع کی جانب سے انہدامی کارروائی سست رفتاری سے جاری ہے چنانچہ سڑک کی تعمیر کے لئے انہدامی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جانا ضروری ہے۔