بلدیہ بودھن میں کوآپشن ارکان کا انتخاب

بودھن۔/27اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معاون ارکان بلدیہ کے انتخاب کیلئے کل منعقدہ مجلس بلدیہ بودھن کے خصوصی اجلاس کے دوران بعض حیرت انگیز انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔ بودھن بلدیہ کی 35 رکنی کونسل میں موجود تین بی جے پی کے ارکان بلدیہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنرل زمرہ کیلئے مختص واحد نشست پر اپنے امیدوار کو منتخب کروانے میں کامیاب ہوگئے۔ مجلس پارٹی کے ارکان بلدیہ نے اپنے ایک امیدوار کو اقلیتی کوٹہ کے تحت کوآپشن ممبر بنانے ایم آئی ایم کے تمام سات ارکان بلدیہ نے بی جے پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کرتے ہوئے سابق بلدیہ پربھاکر کو کوآپشن ممبر منتخب کرنے میں نمایاں رول نبھایا۔ 35 رکنی کونسل میں 14 کانگریس کے راکان بلدیہ موجود ہیں اور ٹی آر ایس کے9، مجلس کے7، بی جے پی کے 3اور ایک باغی کانگریس رکن بلدیہ کے علاوہ ایک ٹی ڈی پی کونسلر موجود ہے۔ اس طرح اگر مجلس پارٹی کا امیدوار بغیر بی جے پی کی مدد کے بھی منتخب ہوسکتا تھا کونسل میں اکثریت حاصل کرنے

18 ارکان بلدیہ کی تائید کافی ہے۔ مجلس کے سات، ٹی آر ایس کے 9، ایک باغی کانگریس کے رکن کے علاوہ رکن اسمبلی بودھن ایکس افیشو ممبر کا ووٹ حاصل کرتے ہوئے مجلس پارٹی کے نامزد کوآپشن رکن آسانی سے منتخب ہوسکتے تھے۔ رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے کل ہوئے بلدیہ کے خصوصی اجلاس میں انہوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے تین نامزد امیدواروں کے حق میں خود بھی صدر نشین بلدیہ کے ساتھ اجلاس کے شہ نشین پر بیٹھ کر اپنا ہاتھ اٹھاکر اپنے ووٹ کا استعمال کیا جبکہ ان کے نامزد کردہ تین ارکان شمس النساء بیگم ( ٹی آر ایس ) عبدالسمیع ( مجلس ) پربھاکر ( بی جے پی) کو کونسل میں 35کے منجملہ 20ارکان بلدیہ کی تائید حاصل تھی۔ واضح ہو کہ صدرنشین بلدیہ اور ایکس افیشو رکن کے ووٹ کی تب ضرورت ہوتی ہے جب برسراقتدار جماعت کو کونسل میں اپنی بات منوانے اکثریت ثابت کرنے کی نوبت آتی ہے۔