بودھن۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ بودھن کی طرف سے گزشتہ روز دفتر بلدیہ کے احاطہ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ارکان بلدیہ، مقامی معزز افراد، روزہ داروں کے علاوہ سرکاری عہدیدار و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلدیہ بودھن کی طرف سے ترتیب دی گئی دعوت افطار میں شرکت کرنے یہاں بلدیہ آفس کو پہنچنے والوں کا چیرمین بلدیہ مسٹر ایلیا اور کمشنر بلدیہ اے سوامی نے خیرمقدم کیا۔ اس افطار پارٹی میں تحصیلدار بودھن مسٹر گنگادھر، سرکل انسپکٹر پولیس سریندر ریڈی، ضلع چیرمین کوآپریٹیو سنٹرل بینک گنگادھر راؤ پٹوار، گنگاریڈی و دیگر نے اس دعوت افطار میں شرکت کی۔