بلدیہ ادونی کے کوآپشن ممبرس کا انتخاب

ادونی یکم اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بلدیہ ادونی کی جانب سے منعقد ہ جلسہ عام میں وائی ایس آر پارٹی کے تین افراد چندراکانت ریڈی سابق کونسلرجنرل کوٹہ او ر بی سی کوٹہ سے گری راجولواور مینارٹی کوٹہ سے شہناز بیگم کا بلدیہ کوپریشن ممبر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نے رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اچھی خدمات انجا م دینے کا وعدہ کیا۔