فیصل آباد۔16 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں سیالکوٹ اسٹیلیئنز نے ایبٹ آباد فیلکنز کو 87 رنز سے شکست دیدی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ایبٹ آباد کے کپتان جنید خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ سیالکوٹ نے اپنے مقررہ 20 اووروں میں 241 رنز بنائے ۔ سیالکوٹ کی اننگز کے اسٹاربلال آصف رہے جنہوں نے صرف 48 گیندوں پر 10 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔یہ پاک ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین سنچری ہے۔ کپتان شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 56 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ایبٹ آباد کی جانب سے جنید خان نے 60 رنز کے عوض دوجبکہ یاسر شاہ اور کامران غلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں ایبٹ آباد 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔