بلارم میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس کو نہ قاتل اور نہ ہی مقتول کی شناخت ہوپائی ہے ۔ بلارم پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 45 سالہ بتائی گئی ہے ۔ جو بلارم پولیس کو بلارم بازار کے بس اسٹاپ کے قریب مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے وزنی پتھر ڈالکر اس شخص کا قتل کردیا ۔