بغداد ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں آج ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار اس وقت ایک چوکی سے ٹکرا دی، جب وہاں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شیعہ ملیشیا کے ارکان بھی موجود تھے۔ یہ واقعہ بغداد کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع سنی اکثریتی قصبے جرف الشکر میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دیگر 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔