بغداد میں داعش کا خودکش دھماکہ، 30 ہلاک

بغداد ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت کے ایک مصروف ترین مارکٹ میں ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد لدی ویان کا دھماکہ کردیا، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 36 افراد ہلاک اور دیر درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ فرانس کے صدر فرینکوئی ہالینڈ کی بغداد میں آمد کے چند گھنٹوں بعد ہوئے اس ہلاکت خیز دھماکہ کی ذمہ داری اسلامی جہادی تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ پھل اور ترکاریوں کی ایک پرہجوم مارکٹ میں یہ دھماکہ کیا گیا۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے فرانسیسی صدر ہالینڈکے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خودکش بمبار، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ایک مزدور کو لینے کے بہانے وہاں پہنچا تھا اور جیسے ہی کام کے ضرورتمند مزدور وہاں جمع ہوئے اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 36 افراد ہلاک اور دیگر 52 زخمی ہوگئے۔ داعش نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بغداد میں تین دن کے دوران داعش کا یہ تیسرا خودکش دھماکہ تھا۔