بغداد میں خود کش حملے ‘ 16 شہری ہلاک

بغداد 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )  عسکریت پسندوں نے آج عراقی دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں حملے کرتے ہوئے 16 عام شہریوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہلاکت خیز حملہ جنوب مغربی العامل علاقہ میں ہوا جہاں ایک خود کش بمبار نے ایک مصروف مارکٹ میں دھماکہ کردیا ۔ اس میںسات افراد ہلاک اور 25 دوسرے زخمی ہوئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ایک اور خود کش بمبار نے جو پیدل جا رہا تھا مشتل علاقہ میںدھماکہ کیا جہاں کم از کم 6 عام شہری ہلاک ہوگئے اور 21 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ تین اور شہری اس وقت ہلاک اور 10 دوسرے زخمی ہوگئے جبکہ تجارتی علاقہ سابی البور علاقہ میں ایک بم دھماکہ ہوا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ میڈیکل عہدیداروںنے ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق کی ہے ۔ تمام عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی ہے کیونکہ وہ اطلاعات کی اجرائی کے مجاز نہیں تھے ۔ آن لائین پیش کردہ بیان میںآئی ایس گروپ نے العامل اور مشتل میںہوئے حملوںکی ذمہ داری قبول کی ہے ۔خبر رساں اداروں کو ان بیانات کی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ تاہم بیانات ایسی ویب سائیٹس پر پیش کئے گئے ہیں جہاں عموما یہ گروپ اپنے بیانات پیش کرتا رہتا ہے ۔