بغداد ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں انقرہ کی تعمیراتی کمپنی کیلئے کام کرنے والے ترکی کے 18 ملازمین کا فوجی یونیفارم میں ملبوس نقاب پوش افراد کا اغواء کرلیا ہے۔ ان افراد کو یہاں سے موٹر گاڑیوں میں بھر کر لے جایا گیا۔ عراقی اور ترکی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ان کا کہنا ہیکہ ترکی کی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے 18 ورکرس کا عراق کے صدر سٹی میں ایک زیرتعمیر عمارت سے اغواء کرلیا گیا۔ یہ ورکرس یہاں پر محوخواب تھے۔ اغواء کاروں نے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود گارڈس کو زدوکوب کیا۔ عراقی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ترکیوں کے ساتھ ایک عراقی شہری پولیس کو بھی لے گیا گیا۔ ترکی کے وزارت خارجہ کے ترجمان تنجو بلیق نے کہا کہ جن لوگوں کا اغواء کیا گیا ہے ان میں 14 ورکرس، 3 انڈینس اور ایک اکاونٹنٹ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواء کاروں نے خصوص کر ترکی کے باشندوں کو نشانہ بنایا۔ ان ورکرس کو تلاش کرتے ہوئے مابقی ورکرس کو وہیں چھوڑ دیا گیا۔ یہاں پر تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان خرطوم نے کہا کہ ان کے ورکرس کا اغواء کرلیا گیا ہے۔ عراقی حکام نے اس واقعہ کی اطلاع نہیں دی ہے۔ بغداد میں وزارت داخلہ کے ترجمان سعدمان نے کہا کہ حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔