بغداد ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سیکوریٹی حکام کے مطابق بغداد مسجد میں بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 اور زخمیوں کی تعداد 35 تک جا پہنچی۔ حکومت کے بیان کے مطابق چہارشنبہ کو صدر شہر میں جو دھماکے ہوئے وہ ہتھیاروں کے ڈپو میں ہوئے تھے اور ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ پڑوسی مقام ’صدر‘ دراصل شعبہ قائد مقتداء الصدر کا خاندانی مقام ہے جنہوں نے پچھلے ماہ کے انتخابات میں تقریباً نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے۔