بغداد، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر کرکوک اور دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور زائد از 70 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق کرکوک کے کرد آبادی والے علاقے شرجاح میں ایک مصروف شاہراہ پر کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس شاہراہ پر متعدد ریستوران اور دکانیں واقع ہیں۔ عراقی پولیس کے ایک کرنل کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔صوبہ کرکوک کی نظامت صحت کے سربراہ صباح محمد امین نے بم دھماکے میں 15 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔