نئی دہلی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور منیجربشن سنگھ بیدی نے دہلی کی حالیہ فضائی آلودگی پر اپنے خیالات کے اظہارکیلئے آج اردوشعر کاسہارا لیا ۔ دیوالی کے موقع پر جہاں دہلی کی فضائی آلودگی پر حکومت اور عوام نے تشویش کا اظہار کیا تو بشن سنگھ بیدی نے اردو شعر ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی بہترین ترجمانی کی ہے ۔’’چہرے پہ سارے شہر کے گردملال ہے،جو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے‘‘نے بشن سنگھ بیدی کے ٹوئٹ کو اردو داں طبقہ میں مقبول کردیا۔ٹوئٹ کے فوراًبعد ہی اس شعر کو درجنوں مرتبہ پسند اور کئی مرتبہ ری ٹوئٹ (شیئر )کیا گیا ۔مذکورہ شعراردو کے علاوہ ہندی میں بھی درج تھا۔