بشار کے حق میں ریلی پر شلباری، 22 ہلاک

دمشق ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شامی باغیوں نے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بشارالاسد کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی پر شیلنگ کر کے کم از کم 22 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ شیلنگ کا یہ واقعہ شام کے جنوبی شہر درعا میں پیش آیا ہے۔ واضح رہے بشار رجیم نے 3 جون کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ بشارالاسد اس مرتبہ بھی تمام تر عوامی اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود صدارتی امیدوار کے طور پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بشار رجیم کے اپنے ہی عوام کیخلاف وحشیانہ فوجی استعمال کے باعث اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ شام کی خانہ جنگی چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔