بشار الاسد کی یرغمالیوں سے ملاقات

دمشق۔ 14 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشار الاسد نے السوائدہ صوبہ کے ان لوگوں سے ملاقات کی جنہیں دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ(آئی ایس) نے تین ماہ تک یرغمال بنا کر رکھا تھا۔روسی سینٹر فار ری کنسیلیشن کے مطابق شامی اور روسی فوج نے 9 نومبر کو 19 یرغمالیوں کو آزاد کرایا جنہیں آئی ایس کے دہشت گردوں نے پالمرا کے پاس تین ماہ سے زیادہ عرصہ تک یرغمال بنا کر رکھا ہواتھا۔اسد کے جاری بیان کے مطابق یہ آزاد کرائے گئے یرغمالیوں کا آخری گروپ ہے ، لیکن کوئی بھی نہیں بھولااور شام کے دیگر حصوں میں اغوا اور غائب ہوئے لوگوں کے بارے میں نہیں بھولیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور اس کے تمام ادارے ان کے مسائل کو ترجیحات کی بنیاد پر دور کیا جائے گا،وہ ان تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہیں ہر ممکن طریقے سے آزاد کرائیں گے ۔یہ ملاقات منگل کو ہوئی تھی۔