بس کنڈکٹر پر حملہ اور رقم چھین لینے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) عابڈس پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو آر ٹی سی بس کنڈکٹر کو حملہ کرنے اور اس کے پاس موجود نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس عابڈس مسٹر بکھشم ریڈی نے بتایا کہ 28 ڈسمبر کو لا کالج ، بشیر باغ کے قریب تین نامعلوم افراد جو کار میں سوار تھے، آر ٹی سی بس کو روک کر ڈیوٹی پر موجود کنڈکٹر کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 9,496 روپئے کی رقم لوٹ لی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ عابڈس پولیس نے علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لٹیروں کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرلی

 

چوکھٹ اور دروازے اڑالینے والی
ٹولی گرفتار
حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے لکڑی کی اشیاء چوکھٹ اور دروازے سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا۔ پولیس نے 5 افراد نے کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک سارق مفرور بتایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر اشوک نے بتایا کہ 24 سالہ ظہیر ساکن ہمایوں نگر ، 22 سالہ افروز خاں ساکن لنگر حوض، 27 سالہ فرید الدین وجئے نگر کالونی، 23 سالہ وحید پاشاہ ساکن مہدی پٹنم اور بی سائی کمار 19 سال ساکن مہدی پٹنم کو گرفتار کرلیا جبکہ نور نامی شخص جو مسروقہ مال خریدتا تھا مفر ور بتایا گیا ہے۔