پداپلی۔/26جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے عوام کی ضروریات کیلئے درکار برقی ہم ہی پیدا کرلیں گے، بلکہ ضرورت پڑنے پر مفت برقی سربراہ کرنے کا تیقن دیا گیا تھا، اب حکومت کی جانب سے برقی شرح میں اضافہ ناانصافی ہے۔ ٹی ڈی پی ضلع صدر وجئے رمنا راؤ نے یہ بات کہی۔ پداپلی میں برقی شرح میں اضافہ آر ٹی سی کرایہ میں اضافہ کے خلاف ریالی نکالی گئی پارٹی کارکنوں کے ساتھ شہر کے عام راستوں پر احتجاج کرتے ہوئے جلوس نکالا۔ اس موقع پر وجئے رمنا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج غریب متوسط طبقات اشیائے ضروریہ کے داموں میں بے تحاشہ اضافہ سے پریشان ہیں ایسے میں عوام پر آر ٹی سی اور برقی شرح میں اضافہ کا بوجھ ڈالا جانا انتہائی ظلم و زیادتی ہے۔ مقامی کمان چوراہے کے پاس دھرنا دیا گیا جس سے آمدورفت میں خلل پڑا۔ اس احتجاجی پروگرام میں جی راملو، اے راجو، اے شنکر، بی سرینواس، بی سمپت، آر سرینواس، ڈی راجو وغیرہ شریک تھے۔