’’بس میں سوار اسکولی طلبہ نہیں ، حوثی تھے ‘‘ : سعودیہ

ریاض ۔ 11 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عربیہ نے اپنی سخت خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ناقدین کو پیچھے لگالیا ہے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے حالیہ چپقلش اور یمن پر فضائی حملہ سعودی عرب پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ کا باعث ہوگا ۔ واضح رہے کہ شمالی یمن میں جمعرات کو حملہ میں بس زد میں آنے پر جس میں کئی درجن اسکولی طلبہ ہلاک ہوگئے جس پر امریکہ اور اقوام متحدہ نے چراغ پا ہوکر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تاہم سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس بس میں حوثی ملیشیا سوار تھے ، لیکن بین الاقوامی میڈیا نے تصاویر پیش کیں جن میں خون میں لت پت معصوم طلبہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ یاد رہے کہ یمن کا معاملہ یعنی حوثیوں کے ساتھ 3 سال سے خونیں جنگ جاری ہے جو سعودی عدرب کیلئے دردِ سر بنا ہوا ہے جسے اقوام متحدہ نے دنیا کا ’’سب سے بڑا انسانی بحران‘‘ قرار دیا ہے۔ ’’کیا دنیا کو ابھی مزید معصوم اسکولی طلبہ کی ہلاکت کا انتظار ہے جبکہ یمن میں جاری اس جنگ کو ختم کیا جائے‘‘ ۔ جان ایگلینڈ ، نارویجین کونسل کے چیف نے یہ بات کہی ۔