بس اور ڈی سی ایم کے درمیان حادثہ، تین افراد زخمی

شمس آباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں بس اور ڈی سی ایم کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب جے بھارت ٹراویلس بس چتور سے حیدرآباد آرہی تھی کہ مدن پلی کے قریب ڈی سی ایم نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ محمد عظمت اللہ 48سالہ کے دونوں پیر ٹوٹ گئے جنہیں خانگی دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ شمس آباد پولیس نے ڈی سی ایم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔